اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری جمہوریت کے جعلی علمبردار ہیں، نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، اتنے جلسوں سے اپوزیشن کو میرا استعفی نہیں ملے گا، وزیراعظم عمران خان کا استعفی تو دور کی بات …
اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں،معاون خصوصی سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری جمہوریت کے جعلی علمبردار ہیں، نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، اتنے جلسوں سے اپوزیشن کو میرا استعفی نہیں ملے گا، وزیراعظم عمران خان کا استعفی تو دور کی بات ہے۔ اتوار کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد غیرفطری ہے، یہ لوگ محض کرپشن بچانے کیلئے اکھٹے ہیں لیکن عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سابق حکمران ملک کے ساتھ جو کچھ کر کے گئے ہیں عوام کو ان کی اصلیت اور کرتوں کا علم ہے، لوگ کبھی بدعنوان عناصر پر دوبارہ اعتماد نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری پی ڈی ایم پشاور جلسے کے دوران آئی ڈی پیز کی بات کر رہے تھے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں آئی ڈی پیز کے داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی، خیبرپختونخوا میں جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اقتدار میں آئی تو پھر وزیراعظم عمران خان ان کا سہارا بنے تھے اور انہیں سارا معاوضہ ادا کیا گیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہر دور میں مراعات لے رہے تھے، پہلی مرتبہ وہ بے روزگار ہوئے ہیں اور اقتدار کی ہوس نے انہیں اندھا کر دیا ہے اسلئے ان کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے کہ صرف وہی لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔








