پی ڈی ایم کو پشاور سرکس میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ حلیم عادل شیخ

کراچی۔22نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنماورکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو پشاور سرکس میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو حلقہ پی ایس 99 کے علاقے ایوب گوٹھ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شمولیتی تقریب میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت …

کراچی۔22نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنماورکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو پشاور سرکس میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو حلقہ پی ایس 99 کے علاقے ایوب گوٹھ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شمولیتی تقریب میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیتی تقریب میں پی ٹی آئی کراچی کے سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی، اعجاز خان سواتی، جانشیر جونیجو، رانا وسیم احمد راجپوت، سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اقبال، یقوب، یاسین، مشیر، رحمت، امداد علی، رضوان راجا،، لالا ابراہیم راﺅ جمال خالد، ارسلان جٹ، راﺅ شہزاد راجپوت، عبدالجبار نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا گلگلت الیکشن جیتنے گئے تھے لیکن ہار کر واپس آگئے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کورونا پھیلائوموومنٹ بنتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک مخالف ہے جس کی وجہ سے ہر جگہ ناکامی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ کس نے ملک کی دولت لوٹی ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے کہ وہ سچا لیڈر ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ صوبہ سندھ کی تباہی کی ذمہ دار بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بنیادی سہولیات کی فقدان ہے اور اس کی ذمہ دار مسلسل 12 سال سے زائد صوبہ پر حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی ہے ۔

 

مزید خبریں