اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ترسیلات زر کی وصولیوں میں کمی کے باعث دیگر ممالک کی طرح پاکستان ، مصر اور ازبکستان کے 13 لاکھ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ موجودہ معاشی مسائل اور کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ترسیلات زر وصول کرنے والے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشا کے ممالک میں …
ترسیلات زر میں کمی سے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشا کے ممالک میں غربت کی شرح میں اضافہ کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ترسیلات زر کی وصولیوں میں کمی کے باعث دیگر ممالک کی طرح پاکستان ، مصر اور ازبکستان کے 13 لاکھ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ موجودہ معاشی مسائل اور کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ترسیلات زر وصول کرنے والے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشا کے ممالک میں غربت کی شرح میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دیگر ممالک کی طرح پاکستان ، مصراور ازبکستان میں 13 لاکھ افراد رواں سال 2020 کے اختتام تک غریب افراد کی فہرست میں شامل ہونے کا اندیشہ ہے۔








