سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سےسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی ملاقات

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سےسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نےملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قانون سازی اور کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں پارلیمان کا کردار اہم ہے،حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سےسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نےملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قانون سازی اور کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں پارلیمان کا کردار اہم ہے،حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئے گئےبروقت احتیاطی اقدامات سے حالات قابو میں ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں حزب اختلاف اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت کی جائے کی، اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بحیثیت مجموعی اس صورتحال سے قوم کو نکالنا ہے۔مشتاق غنی نے کہا کہ ملک کی موجود صورتحال میں پارلیمان کا کردار بہت اہم ہے۔ اس حوالے سےاسپیکر قومی اسمبلی کا کردار انتہائی اہم ہے۔