وفاقی دارالحکومت میں449 نئے کوویڈ 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، این سی او سی

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں449 نئے کوویڈ 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پیر کو این سی او سی کے ایک عہدیدار کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو 392کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہفتہ کو458کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت سے اب تک 27ہزار18کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں449 نئے کوویڈ 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پیر کو این سی او سی کے ایک عہدیدار کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو 392کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہفتہ کو458کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت سے اب تک 27ہزار18کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آبادسے 279 اموات کی اطلاع ملی ہے. جبکہ 21ہزار806مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں۔دریں اثنا وزارت قومی صحت کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دارالحکومت کی مختلف گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو جاری رکھنے کے لئے منتخب گلیوں اور دیگر شعبوں میں انفیکشن کی منتقلی کو کم کیا۔انھوں نے چیکنگ کرنے والی ٹیموں کے ذریعہ شادی ہالوں ، بازاروں اور پیٹرول پمپوں کا دورہ کرتے ہوئے کورونا سے متعلق ایس او پیزکی خلاف ورزی پر بھی کارروائی کرنا شروع کردی۔ انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسکولوں ، دکانوں ، ورکشاپوں اور ریستورانوں کو بھی سیل کردیا ہے. چیکنگ کرنے والی ٹیموں نے شادی ہالوں کو نوٹسز جاری کرنے کے علاوہ مختلف دکانوں کے مالکان کوجرمانہ کیا۔۔انہوں نے شہریوں کو شہر میں کوویڈ19 کے مقامی ٹرانسمیشن کو روکنے کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے ، ماسک کا استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا پر قابو پانے کی حکمت عملی بنائی گئی ، جس میں سائنسی انداز میں مقامی ڈیٹا کے انضمام کے اعداد و شمار پر فوکس کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت نے اسلام آباد کے اسکولوں کی انتظامیہ سے بھی ایس او پیز پر کڑی نگرانی کرنے کو کہا ہے تاکہ کوویڈ 19 سے طلبہ کی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔