اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.082 ارب ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال نومبرکے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.003 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.112 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس 6.891 ارب ڈالرکے ذخائرتھے۔19 نومبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرنے 20 ارب ڈالرکاحد …
زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.082 ارب ڈالرکااضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.082 ارب ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال نومبرکے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.003 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.112 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس 6.891 ارب ڈالرکے ذخائرتھے۔19 نومبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرنے 20 ارب ڈالرکاحد عبورکرلیاہے اورہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.085 ارب ڈالررہا، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.931 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.154 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا، اس طرح ایک سال کی مدت میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکے حجم میں 4.082 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔








