اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اپنے سیاسی مقاصد کے لئے لوگوں کی جانوں کو خطرہ میں نہیں ڈالنا چاہیے، کورونا کی پہلی لہر کے دوران پاکستان نے بڑی کامیابی کے ساتھ اس وباءکا مقابلہ کیا، اب بھی اس وبائی صورتحال سے کامیابی سے نمٹا …
کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اپنے سیاسی مقاصد کے لئے لوگوں کی جانوں کو خطرہ میں نہیں ڈالنا چاہیے،وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اپنے سیاسی مقاصد کے لئے لوگوں کی جانوں کو خطرہ میں نہیں ڈالنا چاہیے، کورونا کی پہلی لہر کے دوران پاکستان نے بڑی کامیابی کے ساتھ اس وباءکا مقابلہ کیا، اب بھی اس وبائی صورتحال سے کامیابی سے نمٹا جائے گا۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلہ ہوتا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر میٹنگ میں شامل ہوتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت اپنے خلاف کیسز سے جان چھڑانے کے لئے ملک کو مصیبت میں ڈالے ہوئے ہے، حکومت نے کسی کا دھرنا یا جلسہ نہیں روکا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے تعلقات پاکستان سے ہیں پی ٹی آئی سے نہیں، مولانا فضل الرحمان کے بیان کا نقصان پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ پاکستان کو پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان کے دوست ہیں اور رہیں گے، یو اے ای اور سعودی عرب پاکستان کے بہت اہم دوست ہیں اور ان کے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس عوام کی فلاح کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ اپوزیشن صرف اپنی لیڈرشپ کے خلاف کیسوں کے حوالے سے ڈیل چاہتی ہے۔\








