اپوزیشن کورونا وائرس پیک کے دوران اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس پیک کے دوران حکومت کی اپیل کو سنجیدگی سے لیں اور سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں، حکومت اپوزیشن جماعتوں پر جلسے جلوسوں پر پابندی لگانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ پیر کو پی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ ڈائیلاگ …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس پیک کے دوران حکومت کی اپیل کو سنجیدگی سے لیں اور سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں، حکومت اپوزیشن جماعتوں پر جلسے جلوسوں پر پابندی لگانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ پیر کو پی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ ڈائیلاگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن حکومت کسی صورت میں اپوزیشن کے بدعنوان قائدین کو این آر او نہیں دے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا خطرے کے پیش نظر 22 نومبر کو شیڈول رشکئی جلسہ موخر کیا حالانکہ جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کئے جا چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا کی پہلی لہر کے دوران سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر رہی تھیں اور اب وہ خود کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ نورالحق قادری نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں اسی طرح جلسوں کا انعقاد کر کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتی رہیں گی تو پھر مساجد اور مذہبی اجتماعات پر پابندیاں لگانے پر لوگ سوال اٹھائیں گے۔