پاکستان اور عمان کا معاشی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان اور عمان نے معاشی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا7 واں اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سہیل محمود جبکہ عمانی ٹیم کی قیادت انڈر سیکرٹری شیخ خلیفہ بن علی بن عیسیٰ الحارتی کر رہے تھے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ورچول اجلاس …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان اور عمان نے معاشی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا7 واں اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سہیل محمود جبکہ عمانی ٹیم کی قیادت انڈر سیکرٹری شیخ خلیفہ بن علی بن عیسیٰ الحارتی کر رہے تھے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ورچول اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ، جس کی جڑیں مشترکہ عقیدے ، مشترکہ ثقافتی ورثے ، باہمی احترام اور قریبی تعاون پر قائم ہیں۔مشاورت کے دوران سیاسی ، معاشی ، تجارتی ، دفاعی اور عوامی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام۔پہلووں کو زیر بحث لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر باقاعدہ تبادلوں کی اہمیت سمیت مشترکہ وزارتی کمیشن اور مشترکہ بزنس کونسل جیسے ادارہ جاتی میکانزم کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا گیا۔اجلاس میں کثیر الجہتی سطح پر م باہمی تعاون بڑھانےسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر بین الاقوامی فورمز میں عمان کی حمایت کو سراہا۔ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی یکطرفہ کارروائیوں ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا گیا جبکہ مغربی ایشیاء اور مشرق وسطی میں امن اور سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا (آٹھواں) اجلاس عمان میں 2021 میں منعقد ہوگا۔