راولپنڈی۔23نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا، خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کے دوران را سے براہ راست احکامات وصول کرنے والا کمانڈر زبیر ساتھی سمیت مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ ضلع گاؤں تنگی کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ ٹھکانے پر آئی بی او کے دوران دہشت گردی …
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔23نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا، خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کے دوران را سے براہ راست احکامات وصول کرنے والا کمانڈر زبیر ساتھی سمیت مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ ضلع گاؤں تنگی کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ ٹھکانے پر آئی بی او کے دوران دہشت گردی کےایک بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے۔ مقابلے کے دوران ، دہشت گرد کمانڈر زبیر اور عزیز الرحمٰن عرف فدا ہلاک ہوگئے ۔ یہ دہشتگرد باجوڑ اور کراچی میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، سرکاری افسران اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔ یہ نیٹ دہشت گردی کی مربوط کارروائیوں کے ساتھ ساتھ را سے احکامات لیتے تھے۔








