کورونا وائرس کے باعث رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خطے کے ممالک کو برآمدات میں 24.4 فیصد کمی ، سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):کورونا وائرس کے باعث رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خطے کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں 24.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، بھوٹان، نیپال اور مالدیپ کو برآمدات کا حجم 719.183 ملین ڈالر تک کم …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):کورونا وائرس کے باعث رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خطے کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں 24.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، بھوٹان، نیپال اور مالدیپ کو برآمدات کا حجم 719.183 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 958.48 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران خطے کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 24 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔