وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نوجوانوں کیلئے جلد ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا آغاز کر رہی ہے، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نوجوانوں کیلئے جلد ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا آغاز کر رہی ہے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏اگر آپ کو پڑھنے سےدلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سےرغبت ہے تو تیاری رکھیں،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نوجوانوں کیلئے جلد ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا آغاز کر رہی ہے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏اگر آپ کو پڑھنے سےدلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سےرغبت ہے تو تیاری رکھیں،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو لانے کا مقصد ہے کہ ہم 90 ارب ڈالر کی اس انڈسٹری کاحصہ بن سکیں۔اینی میشن اور ویڈیو گیمز سرٹیفیکیشن پروگرام نوجوانوں کیلئے گیم ہی نہیں گیم چینجر ہوں گے۔