اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دینے میں علامہ طاہر اشرفی اور پاکستان علماکونسل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا رجحان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں …
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی علامہ طاہر اشرفی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دینے میں علامہ طاہر اشرفی اور پاکستان علماکونسل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا رجحان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان علماکونسل کے چیئرمین و وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ محمد طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹڑ شہزاد وسیم نے کہا کہ بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دینے میں علامہ طاہر اشرفی اور پاکستان علماء کونسل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نےکہا کہ مذہبی یک جہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے مل اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ آزادی راۓ کی آڑ مںسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔اسلاموفوبیہ کا بڑھتا ہوا رجحان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ تہذیبوں کے تصادم سے بچنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ گستاخانہ خاکوں، مذہبی منافرت کو پھیلانے اور مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ حکومت بین المذاہب رواداری کے لئے کوشاں ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پرامن بقائے باہمی سماجی و معاشی ترقی کے لئے اہم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا میں ناموس رسالت کا سب سے بڑا علمبردار بن کر سامنے آۓئے ہیں۔ پہلی بار پاکستان کی پارلیمنٹ میں قانون پاس کرایا کے پاکستان میں جہاں بھی پیارے نبیؐ کا نام لکھا جائے گا ساتھ خاتم النبین لکھنا ضروری قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نصاب میں حضورﷺ کے نام کے ساتھ لفظ "خاتم النبیین” لکھنا لازمی قرار دیا گیا ۔ علامہ طاہر اشرفی نے قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ تمام عقائد قابل احترام ہیں۔








