وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا شہید پائلٹ مریم مختیار کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے شہید پائلٹ مریم مختیار کی پانچویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ وہ قوم کی بہادر بیٹی مریم مختیار کی بہادری پر انہیں سلیوٹ کرتے ہیں۔ فائٹر پائلٹ مریم مختیار(ستارہ بسالت) 24 نومبر 2015ءکو پنجاب کے علاقہ میانوالی کے قریب طیارہ کریش میں شہید ہوگئی تھیں۔ 24 …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے شہید پائلٹ مریم مختیار کی پانچویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ وہ قوم کی بہادر بیٹی مریم مختیار کی بہادری پر انہیں سلیوٹ کرتے ہیں۔ فائٹر پائلٹ مریم مختیار(ستارہ بسالت) 24 نومبر 2015ءکو پنجاب کے علاقہ میانوالی کے قریب طیارہ کریش میں شہید ہوگئی تھیں۔ 24 نومبر ان کا یوم شہادت ہے، وہ پاکستان ایئر فورس کی پہلی خاتون آفیسر شہید تھیں۔