پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری انتقال کرگئے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا اظہار تعزیت

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری اسلام آباد میں انتقال کر گئے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایڈمرل فصیح بخاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل فصیح بخاری نے 1962 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ایڈمرل فصیح بخاری 1997 سے 1999 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ امیر البحر …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری اسلام آباد میں انتقال کر گئے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایڈمرل فصیح بخاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل فصیح بخاری نے 1962 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ایڈمرل فصیح بخاری 1997 سے 1999 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ امیر البحر نےپاک بحریہ کے لیے خدمات پر مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔