اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہراوروفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ حکومتی اقدامات اورحکمت عملی کے نتیجہ میں گزشتہ 10 دنوں میں چینی اورآٹا کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فرازکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتائی۔حماداظہرنے کہاکہ حکومت کی جانب سے 1 لاکھ 25 ہزارٹن چینی کی درآمد کے بعد گزشتہ 10 دنوں …
حکومتی اقدامات اورحکمت عملی کے نتیجہ میں گزشتہ 10 دنوں میں چینی اورآٹا کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی،وفاقی وزراحماداظہر اور بختیارکی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہراوروفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ حکومتی اقدامات اورحکمت عملی کے نتیجہ میں گزشتہ 10 دنوں میں چینی اورآٹا کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فرازکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتائی۔حماداظہرنے کہاکہ حکومت کی جانب سے 1 لاکھ 25 ہزارٹن چینی کی درآمد کے بعد گزشتہ 10 دنوں میںایکس میل قیمت میں 10 روپے سے لیکر12 روپے تک کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ درآمد شدہ چینی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سہولت بازاروں میں 81 روپے فی کلوگرام کی قیمت پردستیاب ہے جبکہ ملک بھرمیں یوٹیلیٹی سٹورز پرچینی کی قیمت 68 روپے فی کلوگرام ہے، حماداظہرنے کہاکہ مارکیٹ ماہرین کے مطابق چینی کی رسد میں اضافہ اورمسابقت کے نتیجہ میں ہول سیل اورریٹیل کی سطح پرچینی کی قیمت میں مزیدکمی آئیگی۔ وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے اس موقع پرکہاکہ گزشتہ 10 دنوں میں آٹا اورگندم کی قیمتوں میں کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے، گزشتہ10 دنوں میں آٹا کی قیمت 2400 روپے سے کم ہوکر2200 روپے فی 40 کلوگرام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بے وقت کی بارشوں اورخراب موسم کی وجہ سے گندم کی کمی ہوئی تھی ، 2.2 ملین میٹرک ٹن گندم کی کمی پرقابوپانے کیلئے گندم درآمد کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کوترغیب اوران کی فصل کا بہترمعاوضہ دینے کیلئے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔








