دبئی۔24نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دہائی کے ایوارڈز کا اعلان کردیا، مصباح الحق دہائی کے سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ اور یاسر شاہ دہائی کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ منگل کو آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز کی بجائے اس بار دہائی کے ایوارڈز کا اعلان کیا۔ مینز اور ویمنز کی دس کیٹگریز کے لئے 60 نامزدگیاں کی گئیں اور ہر کیٹگری …
آئی سی سی دہائی ایوارڈز میں مصباح الحق اور یاسر شاہ شامل، مینز اور ویمنز کی دس کیٹگریز کے لئے 60 نامزدگیاں

مزید خبریں
دبئی۔24نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دہائی کے ایوارڈز کا اعلان کردیا، مصباح الحق دہائی کے سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ اور یاسر شاہ دہائی کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ منگل کو آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز کی بجائے اس بار دہائی کے ایوارڈز کا اعلان کیا۔ مینز اور ویمنز کی دس کیٹگریز کے لئے 60 نامزدگیاں کی گئیں اور ہر کیٹگری کے فاتح کا انتخاب شائقین کی ووٹنگ کے ذریعے 18 دسمبر کو کیا جائے گا۔ سابق کپتان مصباح الحق 2016ءمیں آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ ٹیسٹ کیٹگری میں شامل ہونے والے یاسر شاہ نے 42 ٹیسٹ میچوں میں 224 وکٹیں حاصل کیں‘ یاسر شاہ200 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے سب سے تیز ترین بولر ہیں جبکہ 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی دہائی کے بہترین کرکٹر کے ایوارڈ کے لئے نامزد کئے جانے والوں میں ویرات کوہلی، جوئے روٹ، کین ولیمسن، ڈی ویلیئرز، سٹیون سمتھ، روی چندرن ایشون‘ سنگاکارا شامل ہیں۔ دہائی کے بہترین ون ڈے کرکٹر ایوارڈ کی فہرست میں ویرات کوہلی، لیستھ مالنگا، مچل سٹارک، اے بی ڈی ویلیئرز، روہت شرما، مہندرا سنگھ دھونی اور سنگا کارا نامزد ہوئے ہیں۔ دہائی کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، جوئے روٹ‘ کین ولیمسن، سٹیون سمتھ، جیمز اینڈرسن، رنگانا ہیراتھ اور یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ دہائی کے بہترین ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں کی فہرست میں راشد خان‘ ویرات کوہلی‘ ایرون فونچ‘ عمران طاہر‘ لستھ ملینگا‘ روہت شرما اور کرس گیل شامل ہیں۔








