امریکہ میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 66 ہزار ہلاکتیں

118
بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز، ایک لاکھ 55 ہزار7 سو ہلاکتیں
بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز، ایک لاکھ 55 ہزار7 سو ہلاکتیں

واشنگٹن۔25نومبر (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 66 ہزارافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد13001237 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد5052432 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک2 لاکھ 66 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ7636684 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں اس وائرس کے باعث اب تک دو لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ایک کروڑ 30 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔