اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 24100کیوسک اور اخراج70000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10400 کیوسک اور اخراج 10400 کیوسک، دریائے جہلم منگلاکے مقام پر پانی کی آمد8000 کیوسک اور اخراج22000کیوسک، …
مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 24100کیوسک اور اخراج70000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10400 کیوسک اور اخراج 10400 کیوسک، دریائے جہلم منگلاکے مقام پر پانی کی آمد8000 کیوسک اور اخراج22000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7200کیوسک اور اخراج2000کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1493.90 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.065 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1186.45 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.531 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج میں کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.089 ملین ایکڑ فٹ ہے۔








