اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ کووڈ۔19وبا کے باوجود ہماری معیشت میں ہونے والی مثبت پیشرفت کا عکاس ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ملنے والے ڈیمانڈ اینڈ ایکسپورٹ آرڈرز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تجارت اور صنعت کی وزارتوں کو احکامات دیئے …
ٹیکسٹائل کا شعبہ کووڈ۔19وبا کے باوجود ہماری معیشت میں ہونے والی مثبت پیشرفت کا عکاس ہے، وزیر اعظم

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ کووڈ۔19وبا کے باوجود ہماری معیشت میں ہونے والی مثبت پیشرفت کا عکاس ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ملنے والے ڈیمانڈ اینڈ ایکسپورٹ آرڈرز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تجارت اور صنعت کی وزارتوں کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ اس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے تمام ضروری معاونت کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔








