دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورت حال

76
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 28000کیوسک اور اخراج75000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10900 کیوسک اور اخراج 10900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10800 کیوسک اور اخراج22000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7200کیوسک اور اخراج2000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1491.86 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.971 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1186.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.509 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.098 ملین ایکڑ فٹ ہے۔