پاپوا نیو گنی۔26نومبر (اے پی پی):بحرالکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی کے صوبہ ایسٹ سیپک کے ضلع انگورام میں 5.3 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو ضلع انگورام کے جنوب مشرق میں 110 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 42.13 کلومیٹر کی گہرائی …
پاپوا نیو گنی میں 5.3 شدت کا زلزلہ
پاپوا نیو گنی۔26نومبر (اے پی پی):بحرالکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی کے صوبہ ایسٹ سیپک کے ضلع انگورام میں 5.3 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو ضلع انگورام کے جنوب مشرق میں 110 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 42.13 کلومیٹر کی گہرائی 4.6561 ڈگری جنوبی ارض بلد اور 144.8713 ڈگری مشرقی طول البلد میں تھا۔









