پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی کے شعبے سمیت دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبے سمیت دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینےپر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے جمعہ کو نائیجر میں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل کے مابین ملاقات کے دوران پایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبے سمیت دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینےپر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے جمعہ کو نائیجر میں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل کے مابین ملاقات کے دوران پایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور ، کثیر جہتی فورم میں تعاون اور کوویڈ 19 کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے جی -20 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے اور مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔فریقین نے توانائی سمیت دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے او آئی سی کی امت مسلمہ کے لئےاہم پلیٹ فارم اور مسئلہ کشمیر میں پیش رفت کے حوالےسے تنظیم کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئےاصولی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔دونوں فریقوں نے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے اعلی سطح کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں