اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ کوروناکے حوالے سے حالیہ اعداد و شمار تشویش ناک ہیں، سیاسی اجتماعات کورونا پھیلانےکا سبب بن رہےہیں،اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوں ہی کھیلتی رہے گی؟ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پشاور اور ملتان جلسوں کے بعد ان شہروں میں کوروناکیسز اور شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ان اجتماعات کا انعقاد قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماخودتو گھر کےپرآسائش ماحول میں قرنطینہ ہیں جبکہ کارکنان اورعوام کو ذاتی سیاسی مفاد کےتحفظ کیلئے ایندھن کے طور پراستعمال کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے اپنوں کو کھونے والے باشعورعوام اپوزیشن رہنمائوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔