
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھی کلچر ڈے منانے پر خوشی ہے۔ مجھے اپنے صوبےکی ہزاروں سال پرانی تہذیب پر فخر ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صرف سندھی اجرک اور ٹوپی، جو بہت عمدہ اور خوبصورت علامت ہیں، ہی ہماری ثقافت نہیں بلکہ گہری مہمان نوازی بھی ثقافت کا حصہ ہے