سی پیک منصوبہ کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے 5 ملین آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہو گی، حکام سی پیک اتھارٹی

91

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبے کے تحت پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ذریعے گرین انرجی کو ترقی دینے کے لئے پُر عزم ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ چین بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے تحت نہ صرف انفراسٹریکچر کی تعمیر ترقی کر رہا ہے۔ چین اپنے بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو منسلک ساتھی ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر ایجنڈا 2030ء کی تکمیل میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔ سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جس کے کام کی پیش رفت جاری ہے،کی تکمیل ہونے پر 5 ملین کی آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہو گی۔