اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مردوں کا ایونٹ پیر کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پہلے روز 16 میچوں کا فیصلہ ہوا۔ پہلے میچ میں طیب اسلم نے واک اوور حاصل کیا۔ دوسرے میچ میں نور زمان نے حمزہ خان نے11-9 ، 11-9 اور11-8 سے شکست دی۔محمد فرحان ہاشمی نے نوید رحمان کو 11-1 ، 11-4 …
پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مردوں کا ایونٹ مصحف سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مردوں کا ایونٹ پیر کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پہلے روز 16 میچوں کا فیصلہ ہوا۔ پہلے میچ میں طیب اسلم نے واک اوور حاصل کیا۔ دوسرے میچ میں نور زمان نے حمزہ خان نے11-9 ، 11-9 اور11-8 سے شکست دی۔محمد فرحان ہاشمی نے نوید رحمان کو 11-1 ، 11-4 اور11-4 سے مات دی. چوتھے میچ میں ظاہر شاہ کو بائے مل گیا۔ پانچویں میچ میں اسرار احمد نے بائے حاصل کیا۔ چھٹے میچ میں سیدعلی بخاری نے بلال ذاکر کو 11-7 ، 11-7 ، 9-11 ، 9-11 اور11-7 سے ہرا دیا۔ ساتویں میچ میں وقاص محبوب نے محمد فرحان کو 11-9 ، 11-4 اور11-9 سے شکست دی۔ آٹھویں اور نویں میچ میں فرحان محبوب اور عماد فرید نے واک اوور حاصل کیا۔ دسویں میچ میں محمد بلال نے عبد القادر کو 7-11، 11-4، 11-5، 10-12 اور 11-8 سے مات دی۔ گیارویں میچ میں حارث قاسم نے سلمان سلیم کو 11-9 ، 11-6 اور11-9 سے شکست دی۔ 12ویں میچ میں فرحان زمان کو واک اوور ملا.13ویں میچ میں دانش اطلس کو بھی واک اوور ملا. 14ویں میچ میں ناصر اقبال نےحمزہ شریف کو 16-14 ، 6-11 ، 11-7 اور 11-7 سے مات دی۔ 15ویں میچ میں ذیشان زیب نے سعید عبد اللہ کو 11-9 ، 11-4 ، 9-11 اور 11-8 سے شکست دی۔ آخری میچ میں عاصم خان نے واک حاصل کیا۔ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں نے ایونٹ کےدوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ مردوں کا دوسرا راونڈ جبکہ خواتین ایونٹ کا پہلا راؤنڈ آج منگل کو کھیلا جائے گا۔ پانچ روزہ ایونٹ 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں مرد اور خواتین کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔ مردوں کے ایونٹ کےلئے 12ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کےلئے 6 ہزار ڈالر انعامی رقم رکھا گیاہے۔








