اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کورونا پھیلائو میں اضافہ کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے افراتفری پھیلنے جیسے حالات چاہتی ہے، بروقت حکومتی فیصلوں کی وجہ سے کورونا پر قابو پایا گیا جس پر دنیا نے بھی عمل کیا، ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں …
پی ڈی ایم کورونا میں اضافہ کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے افراتفری جیسے حالات چاہتی ہے، شہبا زگل
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کورونا پھیلائو میں اضافہ کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے افراتفری پھیلنے جیسے حالات چاہتی ہے، بروقت حکومتی فیصلوں کی وجہ سے کورونا پر قابو پایا گیا جس پر دنیا نے بھی عمل کیا، ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد کورونا وباء پھیلانا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ خدانخواستہ زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہوں، ہر طرف افراتفری پھیلےتاکہ ایسے حالات سے سیاسی فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے کرپٹ ٹولہ عوام کو اپنی سیاست کے بھینٹ چڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت حکومتی فیصلوں کی وجہ سے کورونا پر قابو پایا گیا جس پر دنیا نے بھی عمل کیا، ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا،ہم نے کاروبار بھی چلایا اور بھوک کو بھی شکست دی مگر صد افسوس کہ جس مسئلہ سے پوری دنیا نبرد آزما ہے کرپٹ ٹولہ اس پر سیاست اور بدترین پروپیگنڈےکر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بتایا تھا عمران خان کی قیادت میں پاکستان بدل رہا ہے، آج اگر ایک جرم کرنے والی عورت جیل جا سکتی ہے تو مجرمہ مریم کی ضمانت پر رہائی انصاف کے نظام کا منہ چڑا رہی ہے، قانون کی نظر میں سب چور اور مجرم برابر ہونے ہوں گے۔









