پاکستان چین دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کی نئی سمت متعین کر رہے ہیں، پاکستان چین کے ساتھ اپنی لازوال اور درینہ دوستی پر فخر کرتا ہے،محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کی نئی سمت متعین کر رہے ہیں، پاکستان چین کے ساتھ اپنی لازوال اور درینہ دوستی پر فخر کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کی نئی سمت متعین کر رہے ہیں، پاکستان چین کے ساتھ اپنی لازوال اور درینہ دوستی پر فخر کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گی۔ ملاقات میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کی نئی سمت متعین کر رہے ہیں۔ پاکستان چین کے ساتھ اپنی لازوال اور درینہ دوستی پر فخر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی سیاسی، سماجی اور معاشی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ پارلیمانی سفارتکاری اہم دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ عوامی روابط کے فروغ سے معاشی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ سی پیک علاقائی ترقی کی مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے ۔ سی پیک نہ صرف خطے بلکہ علاقائی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نوید لیکر آئے گا ۔اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ نے مشترکہ ترقی اور مربوط روابط سے متعلق چیئرمین سینٹ کے خیالات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے اورعلاقی ترقی کے لئے ہماری جدوجہد مشترکہ ہے۔ دونوں ملکوں کا ترقی و خوشحالی کے وژن اور سی پیک کے منصوبے سے یہ خطہ بین الاقوامی تجارت کا مرکز ثابت ہو گا۔