بچیوں کوتعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ نئے یکساں قومی نصاب میں خواتین کے احترام اور تحفظ کی ترویج کیلئے مواد شامل کر رہے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ معاشرتی رویوں میں تبدیلی کیلئے تعلیم اور تعلیمی نصاب اہم کردار ادا کرتا ہے۔ منگل کو خواتین کے خلاف جرائم کے خاتمہ کی عالمی مہم کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم بچیوں کوتعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نئے یکساں قومی نصاب میں خواتین کے …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ معاشرتی رویوں میں تبدیلی کیلئے تعلیم اور تعلیمی نصاب اہم کردار ادا کرتا ہے۔ منگل کو خواتین کے خلاف جرائم کے خاتمہ کی عالمی مہم کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم بچیوں کوتعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نئے یکساں قومی نصاب میں خواتین کے احترام اور تحفظ کی ترویج کیلئے مواد شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین نئی نسل کی تربیت میں خواتین کی عزت اور احترام کو خصوصی اہمیت دیں۔