اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جہانگیر خان کو چھٹی بار ورلڈ اسکوائش فیڈریشن کا اعزازی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیر خان کی انٹر نیشنل سطح پر موجودگی پاکستان کا اعزاز ہے وہ گزشتہ 12سال سے اس پوزیشن پر موجود ہیں،جہانگیر خان نے پاکستان کیلئے شاندار خدمات سرانجام دی ہیں،پاکستان کو 6 بار اسکواش کا عالمی چیمپئن بنانے والے جہانگیر خان ایک بار پھر اگلے 2 برس کیلئے ذمے داریاں نبھائیں گے۔جہانگیر خان سے متعلق فیصلہ اسکواش کے عالمی فیڈریشن کے سالانہ عام اجلاس میں ہوا ہے۔اجلاس میں ذینا ورلڈ رینج عالمی فیڈریشن کی نئی صدر بن گئیں جبکہ لیبیا اور چلی کو بھی ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی رکنیت دے دی گئی۔