اپنے بچوں کی شادی کے کارڈ پر کرونا ٹیسٹ لازمی ، عام عوام کو کورونا میں جھونکنا ، سب واضح ہوگیا ہے ،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نام نہاد اپوزیشن والوں کے بچوں کی شادی کارڈ پر کورونا ٹیسٹ لازمی لیکن جلسوں میں عوام کو کرونا میں جھونکنا ثابت کرتا ہے اپوزیشن عوام کی خیر خواہ نہیں ہے ۔ منگل کو پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جب اپوزیشن والے اپنے بچوں کی شادی …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نام نہاد اپوزیشن والوں کے بچوں کی شادی کارڈ پر کورونا ٹیسٹ لازمی لیکن جلسوں میں عوام کو کرونا میں جھونکنا ثابت کرتا ہے اپوزیشن عوام کی خیر خواہ نہیں ہے ۔ منگل کو پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جب اپوزیشن والے اپنے بچوں کی شادی کرتے ہیں تو شادی کارڈ کے اوپر کورونا ٹیسٹ لازمی کرانے کی شرط رکھی جاتی ہے لیکن جلسوں اور جلوسوں میں عوام کو کورونا کی آگ میں جھونکتے ہیں یہ کسی بھی طرح عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں ،یہ عوام الناس کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے ایندھن کے طور پر استعمال کررہے ہیں ،لاہور سمیت ملکر بھر کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپوزیشن کے فریب میں نہ آئیں ، جلسے ،جلوسوں اور عوامی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کرتے ہوئے اپنے ، اپنے خاندان اور پیاروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں