وزیر ریلوےشیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیرڈاکٹر طارق داہروگ کی ملاقات

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر ریلوےشیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیرڈاکٹر طارق داہروگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور مصر کی ریل کے درمیان شراکت داری اور تعاون پر بات چیت ہوئی۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں انفرا سٹرکچر اور رولنگ سٹاک بہتری کے جاری منصوبوں میں مصری سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے -کراچی - پشاور 1872 کلومیٹر اپ گریڈیشن …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر ریلوےشیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیرڈاکٹر طارق داہروگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور مصر کی ریل کے درمیان شراکت داری اور تعاون پر بات چیت ہوئی۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں انفرا سٹرکچر اور رولنگ سٹاک بہتری کے جاری منصوبوں میں مصری سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے -کراچی – پشاور 1872 کلومیٹر اپ گریڈیشن منصوبے ایم ایلُ ون سے ریلوے میں انقلاب آئیگا۔ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ مصری ریل اور اس کی نجی ریل کمپنیوں کو شراکت داری کے لئے سہولیات دینگے۔پاکستان ریلوے نئی 230 مسافر اور 820 فریٹ ویگنز کے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر چکا ہے۔مصری ریلوے اس منصوبے میں حصہ لے۔اگلے پانچ سال میں پاکستان میں جدید ریل چلے گی۔عوام کو سفر کی بہترین سہولیات مہیا ہونگی -مصری سفیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے۔حکومتی سطح پر شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرینگے۔ملاقات میں چئیرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔انہوں نے ریلوے میں جاری منصوبوں سے متعلق سفیر کو آگاہ کیا۔