کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ مہلک اور شدید ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسری لہر زیادہ شدید ہے صرف ایس او پیز پر عمل کر کے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔ …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ مہلک اور شدید ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسری لہر زیادہ شدید ہے صرف ایس او پیز پر عمل کر کے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 89 اموات ہو چکی ہیں جو گزشتہ ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ اس سے ہماری معیشت تعلیم اور صحت کا نظام بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران جو حکمت عملی اختیار کی گئی اس سے کورونا کی وبا پر قابو میں مدد ملی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ موثر حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں اور ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ ماسک پہنیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں سماجی فاصلہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان اصولوں پر عمل کریں گے تو اس وبا کے خطرے کو کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس طرح کوروناکی پہلی لہر کے دوران کیا تھا۔