نجم سیٹھی کو اپنے بدعنوان آقاؤں کے ساتھ وفاداری کا بدلہ ملا ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقاربخاری نے نجم سیٹھی کی لوک ورثہ کی عمارت کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ پر دینے کے حوالے سے ٹویٹ پر جواب میں کہا ہے کہ یہ پروپیگنڈہ نہیں بلکہ سچ ہے۔منگل کے روزاپنی ایک ٹویٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ نجم سیٹھی کو اپنے بدعنوان آقاؤں کے ساتھ وفاداری کا بدلہ ملا اور اب …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقاربخاری نے نجم سیٹھی کی لوک ورثہ کی عمارت کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ پر دینے کے حوالے سے ٹویٹ پر جواب میں کہا ہے کہ یہ پروپیگنڈہ نہیں بلکہ سچ ہے۔منگل کے روزاپنی ایک ٹویٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ نجم سیٹھی کو اپنے بدعنوان آقاؤں کے ساتھ وفاداری کا بدلہ ملا اور اب وہ سٹے آرڈر کے پیچھے چھپ کر مارکیٹ ویلیو ادا کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ انہوں نے سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ذرائع کو چڑیا کا طنزدیتے ہوئے کہا کہ انکی چڑیا جو برسوں سے پروپیگنڈہ کا ذریعہ بنی رہی اب پاکستان کے عوام کو واپس ملنی چاہیے۔واضع رہے کہ نجم سیٹھی نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک معاون خصوصی نے انکے خلاف پروپگنڈا شروع کر رکھا ہے کہ انہوں نے لوک ورثہ کی عمارت کا غیر قانونی ٹھیکہ دے کر مفاد حاصل کیا۔