اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔منگل کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے معروف بزنس مین سراج قاسم تیلی کے ساتھ اپنی نشستوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں سراج قاسم تیلی کی وفات کا سن کر بہت …
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔منگل کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے معروف بزنس مین سراج قاسم تیلی کے ساتھ اپنی نشستوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں سراج قاسم تیلی کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے سراج قاسم تیلی کو اپنی ذات میں ایک ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان نے ایک ادارہ کھو دیا۔ انہوں نے کہا کہ سراج قاسم تیلی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ بورڈ میں بھی خدمات انجام دیں۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ وہ سراج قاسم تیلی کے ساتھ ملاقاتوں کو بہت یاد کریں گے۔ انہوں نے سراج قاسم تیلی کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک ان کے اہل خانہ کو یہ نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔








