وزیراعظم عمران خان نے سکردو کی خوبصورت تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سکردو کی خوبصورت تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے سکردو کی خوبصورتی کو تصاویر کے ذریعے اپنے ٹؤیٹر اکائونٹ پر اجاگر کیا اور کہا کہ چند دن قبل انہوں نے گلگت بلتستان کی خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد اب وہ سکردو کے گرد ونواح کے علاقوں کی خوبصورتی کو تصاویر کے ذریعے اجاگرکررہے …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سکردو کی خوبصورت تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے سکردو کی خوبصورتی کو تصاویر کے ذریعے اپنے ٹؤیٹر اکائونٹ پر اجاگر کیا اور کہا کہ چند دن قبل انہوں نے گلگت بلتستان کی خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد اب وہ سکردو کے گرد ونواح کے علاقوں کی خوبصورتی کو تصاویر کے ذریعے اجاگرکررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے فالوورز نے ان کی گلگت بلتستان اور سکردو کی تصاویر کو بے حد پسند کیااور کچھ ہی دیر میں ہزاروں کی تعداد میں ان کی شیئر کی گئی تصاویر لائیک اور ری ٹویٹ کی گئیں