وزیر اعظم عمران خان نے سیال ایئر کا افتتاح کیا

سیالکوٹ۔9دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے سیال ایئر کا افتتاح کردیا ۔بدھ کو وزیراعظم وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچے۔ وزیرا عظم سیالکوٹ میں سمبڑیال یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے سمیت مختلف ترقیاتی تقریبات میں شرکت کریں …

سیالکوٹ۔9دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے سیال ایئر کا افتتاح کردیا ۔بدھ کو وزیراعظم وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچے۔ وزیرا عظم سیالکوٹ میں سمبڑیال یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے سمیت مختلف ترقیاتی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ سیالکوٹ کی کاروباری شخصیات سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے۔