امریکا، یورپ اور ایشیامیں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک۔9دسمبر (اے پی پی):امریکا، یورپ اور ایشیامیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا متاثرہ امریکی معیشت کے لیے نئے حکومتی پیکیج کا امکان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1868.97 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1873.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ معمولی تبدیلی کے ساتھ …

نیویارک۔9دسمبر (اے پی پی):امریکا، یورپ اور ایشیامیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا متاثرہ امریکی معیشت کے لیے نئے حکومتی پیکیج کا امکان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1868.97 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1873.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ معمولی تبدیلی کے ساتھ 1864.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1869.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1869.06 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1873.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔