وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے سویڈن کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے بدھ کو سویڈن کے سفیر ہنرک پیرسن نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے سویڈن کے سفیر کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے بدھ کو سویڈن کے سفیر ہنرک پیرسن نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے سویڈن کے سفیر کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی اور وزارت کے افسران بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔سویڈن کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی کے لیئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بڑا پوٹینشل ہے۔انہوں نے کہا پاکستان سویڈن کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سویڈن اور پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیئے ماحول سازگار ہے، سویڈش کمپنیاں پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں۔آئی ٹی برآمدات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا آئی ٹی برآمدات میں موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 44 فی صد تک اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ کے لیئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا وزارت آئی ٹی ملک کے دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں براڈبینڈ سروسز کی فراہمی کے لیئے اقدامات کررہی ہے۔ سویڈن کے سفیر نے کہا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لیئے وزارت آئی ٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔ اس سے پہلے سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے سویڈن کے سفیر کو وزارت آئی ٹی کے اقدامات اور پروگرامز بارے میں بریف کیا۔