اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات سید امین الحق کی زیر صدارت وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا دسواں اجلاس بدھ کو وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی، چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن برکان سعید، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) عثمان ناصر اور …
وفاقی وزیر آئی ٹی کی زیر صدارت وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا اجلاس ، پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، امین الحق

مزید خبریں
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات سید امین الحق کی زیر صدارت وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا دسواں اجلاس بدھ کو وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی، چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن برکان سعید، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) عثمان ناصر اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔ اجلاس میں رولنگ اسیپکٹرم پلان، رائٹ آف وے اور فائبرائزیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مینجنگ ڈائریکٹر پی ایس ای بی عثمان ناصر نے اجلاس کو مختلف شہروں میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے کے حوالے سے پلان کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری بڑی تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے، وزارت آئی ٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چل رہی ہے، آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کی بہتری کے لیئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پراجیکٹس کا بروقت اور شفاف انداز میں مکمل ہونا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے وزارت کے افسران کو تمام امور بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔








