سیالکوٹ۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے دیہات کی سطح پر چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سونی فارم ہائوس میں مقامی صنعت کار عارف محمود سونی کی طرف سے جانوروں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ضرورت مند افراد جانور اور مرغیاں …
ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے دیہات کی سطح پر چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

مزید خبریں
سیالکوٹ۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے دیہات کی سطح پر چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سونی فارم ہائوس میں مقامی صنعت کار عارف محمود سونی کی طرف سے جانوروں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ضرورت مند افراد جانور اور مرغیاں پال کر اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں، 25 فیصد پاکستانی غذائی مسائل کا شکار ہیں اور جانوروں کی افزائش کرکے ان مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام کے ذریعے دیہات میں مقیم کم آمدنی والے افراد کی مالی معاونت کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سیالکوٹ کی کاروباری برادری کے نمائندے بھی موجود تھے۔








