اللہ تعالی کے بنائے ضابطہ حیات میں انسانی حقوق سرفہرست ہیں، کشمیری عوام پر بھارتی مظالم انسانیت کی تذلیل ہے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اسے زندگی گزرنے کے لیے ایک ضابطہ حیات دیا ہے ، اللہ تعالی کے بنائے ضابطہ حیات میں انسانی حقوق سرفہرست ہیں، تمام مذاہب کے مباحثہ کا محور حرمت انسانی ہے، نبیﷺکا خطبہ حجتہ الوداع حقوق العباد اور ضابطہ حیات کا بنیادی جزو ہے جس نے آقا اور …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اسے زندگی گزرنے کے لیے ایک ضابطہ حیات دیا ہے ، اللہ تعالی کے بنائے ضابطہ حیات میں انسانی حقوق سرفہرست ہیں، تمام مذاہب کے مباحثہ کا محور حرمت انسانی ہے، نبیﷺکا خطبہ حجتہ الوداع حقوق العباد اور ضابطہ حیات کا بنیادی جزو ہے جس نے آقا اور غلام کے فرق کو مٹادیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اسے زندگی گزرنے کے لیے ایک ضابطہ حیات دیا ہے۔ اللہ تعالی کے بنائے ضابطہ حیات میں انسانی حقوق سر فہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے مباحثہ کا محور حرمت انسانی ہے۔ نبی ﷺ کا خطبہ الوداع حقوق العباد اور ضابطہ حیات کا بنیادی جزو ہے جس نے آقا اور غلام کے فرق کو مٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کے عالمی چارٹر پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان اس ضمن میں بین الاقوامی سطح پر کیے گے وعدوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے قران پاک میں انسانی حقوق کا ایک مکمل ضابطہ حیات متعین کیا ہے جسں میں انسانی حقوق کو پورا کرنے کی سخت وحید فرمائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی تسلط میں جموں و کشمیر کی عوام پر ہونے والے مظالم اور بربریت انسانیت کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہزاروں بے گناہ معصوم بچوں کا قتل اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی ہمت و استقلال اور جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ اسلام نے حقوق العباد کے ادا کرنے پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رہنے والے تمام طبقات کو یکساں حقوق کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں گزشتہ کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لے اور اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے