اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 56 اموات میں سے 39 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔بدھ کے روز این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات …
چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات دوسرے نمبر سندھ میں پر زیادہ اموات ، کورونا کے 3 ہزار 138 کیسیز رپورٹ ، کووڈ۔19 کے 42 ہزار 202 ٹیسٹ ، 56 افراد وائرس سے جاں بحق

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 56 اموات میں سے 39 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔بدھ کے روز این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں ہوئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 56 اموات میں سے 39 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔ این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 138 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 56 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 51 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 5 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کورونا کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 64 فیصد،اسلام آباد میں 48 فیصد،پشاور میں 38 فیصد اور لاہور میں 36 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر اسلام آباد میں 61 فیصد،راولپنڈی میں 55 فیصد، ملتان میں 48 فیصد اور پشاور میں 51 فیصد کورونا کے مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 202 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 582, پنجاب میں 15 ہزار 405, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 690, اسلام آباد میں 5 ہزار 888, بلوچستان میں 527,گلگت بلتستان میں 412, آزاد کشمیر میں 698 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 301 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص بیڈز پر 357 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 376 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517, بلوچستان میں 17 ہزار 604, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765، اسلام آباد میں 33 ہزار 695, خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، پنجاب میں 1 لاکھ 25 ہزار 250 اور سندھ میں 1 لاکھ 89 ہزار 687 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 603 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 99 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 3 ہزار 265 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 439 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 348 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 171 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 98 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 183 اموات جبکہ ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 59 لاکھ 6 ہزار 146 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 613 ہسپتالوں میں 3 ہزار 170 مریض زیر علاج ہیں۔








