ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی گوشوارے داخل کرنے کی اجازت ہے، ایف بی آر

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی قانون کے مطابق سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت ہے۔جمعرات کویہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آرنے کہاہے کہ ٹیکس گزار جتنا جلد ممکن ہو اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کر لیں کیونکہ دیر سے گوشوارے فائل کرنے والے پرقانوناً جرمانہ بھی اسی …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی قانون کے مطابق سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت ہے۔جمعرات کویہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آرنے کہاہے کہ ٹیکس گزار جتنا جلد ممکن ہو اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کر لیں کیونکہ دیر سے گوشوارے فائل کرنے والے پرقانوناً جرمانہ بھی اسی حساب سے عائد ہو گا۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے 8 دسمبر کے بعد بھی بغیر جرمانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت دی تھی جس کے لئے آن لائن یا مینوئل طریقہ سے متعلقہ فیلڈ دفتر کو تاریخ میں توسیع حاصل کرنے کے لئے 8 دسمبر تک درخواست جمع کرانا ضروری تھا۔ فیلڈ دفاتر کوخصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ ٹیکس گزاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ٹیکس گزار بر وقت اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کر سکیں۔ مزید برآں ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے اہل ہونے کے باوجود گوشوارے داخل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق جلد کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا