وزارت انسانی حقوق اور یو این وومن کے اشتراک سے انسانی حقوق کے عالمی دن اور صنف پر مبنی تشدد کے خلاف سرگرمیوں کے اختتام پر تقریب

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزارت انسانی حقوق نے یو این وومن کے اشتراک سے شہید بے نظیر بھٹو سنٹر برائے خواتین میں یوم انسانی حقوق کی یاد منانے اور صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ سرگرمیوں کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا موضوع "زندہ بچ جانے والے افراد کے لئے انصاف تک رسائی کو مضبوط کرنا" تھا۔ تقریب میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزارت انسانی حقوق نے یو این وومن کے اشتراک سے شہید بے نظیر بھٹو سنٹر برائے خواتین میں یوم انسانی حقوق کی یاد منانے اور صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ سرگرمیوں کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا موضوع "زندہ بچ جانے والے افراد کے لئے انصاف تک رسائی کو مضبوط کرنا” تھا۔ تقریب میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے شہید بے نظیر بھٹو سنٹر برائے خواتین کے لئے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے قانون کے نفاذ میں خلاءپر قابو پانے، عمل درآمد کو مستحکم کرنے اور انسانی حقوق کے بارے میں شعور بڑھانے سے متعلق تین شعبوں پر زور دیا۔ شیریں مزاری نے وزارت کی 1099 انسانی حقوق ہیلپ لائن اور ایپلی کیشن کی بڑھتی ہوئی رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اینٹی ریپ (انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس 2020ءکے بارے میں بھی گفتگو کی جو عصمت دری کی تعریف میں توسیع کا باعث ہے جس کا مقصد جنسی جرائم میں ملوث مجرموں کے لئے سخت سزائیں، اینٹی ریپ کرائسز سیل، متاثرین اور گواہوں کے لئے اضافی تحفظات کے ساتھ ساتھ ٹو فنگر ٹیسٹ کے استعمال کی ممانعت ہے تاکہ پاکستان میں خواتین اور بچوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر پناہ گاہ میں مقیم ایک متاثرہ خاتون نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صنف پر مبنی تشدد سے متاثرہ افراد کو دستیاب قوانین اور سہولیات کے بارے میں بڑھتے ہوئے رابطے اور شعور اجاگر کرنے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع بڑھانے اور نفسیاتی مشاورت کے بارے میں بات کی۔ تقریب میں خواتین کے بنیادی حقوق پر وزارت انسانی حقوق کی 16 روزہ سرگرمیوں کا اختتام بھی شامل تھا۔ ان سرگرمیوں کیلئے خواتین کے حقوق کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے معلوماتی ویڈیوز بھی تیار کی گئی تھیں جن میں جنسی ہراسگی، عصمت دری، شادی کا معاہدہ، ایف آئی آر کا اندراج، خواتین کو وراثت میں حق سمیت اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ فلموں کو نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وومن (این سی ایس ڈبلیو) ، پاکستان میں یورپی یونین اور شرمین عبید چنائے (ایس او سی) فلمز کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ ان فلموں کو براہ راست واچ پارٹیوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر نشر کیا گیا ہے جو 25 نومبر 2020 سے 10 دسمبر 2020 تک 16 روزہ سرگرمیوں کے دوران نشر کی گئیں۔ فلموں کو پاکستان کے متعدد کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی پھیلایا گیا۔ ان امور کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے اور نچلی سطح پر مباحثوں