اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دبئی میں منعقدہ ٹیکنا لو جی ویک 2020 میں شرکت کی۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر نے ہواوے مشرق وسطی کے صدر چارلس یانگ سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران چا رلس یا نگ نے جدید 5جی ٹیکنالوجیز ، کلاڈ اور اے آئی پلیٹ فارم ، سمارٹ آفس،سمارٹ سٹی اور سمارٹ ایجوکیشن سلوشن کے بارے میں …
وفاقی وزیر فواد چو ہدری کی دبئی میں منعقدہ ٹیکنا لو جی ویک میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دبئی میں منعقدہ ٹیکنا لو جی ویک 2020 میں شرکت کی۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر نے ہواوے مشرق وسطی کے صدر چارلس یانگ سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران چا رلس یا نگ نے جدید 5جی ٹیکنالوجیز ، کلاڈ اور اے آئی پلیٹ فارم ، سمارٹ آفس،سمارٹ سٹی اور سمارٹ ایجوکیشن سلوشن کے بارے میں بر یفنگ دی۔ اس موقع پر ہواوے مشرق وسطی کے نائب صدر اسپیسلی اور ہواوے پاکستان کے سی ای او مارک مینگ بھی موجود تھے۔ فو اد چو ہدری نے پاکستان میں مسلسل سرمایہ کاری اور آئی سی ٹی انڈسٹری کی ترقی کیلئے تعاون کرنے پر ہواوے کا شکریہ ا دا کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں ہواوے کے کاروبار کی حمایت کر تے ہیں ۔ایک مضبوط ٹیکنالوجی ،ماحولیاتی نظام کیلئے مزیدتعاون کی ضرورت ہے۔ فواد چو ہدری نے ہواوے اور دیگر کمپنیوں کو بھی دعوت دی کہ وہ پاکستان کیساتھ آئی سی ٹی ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی پارٹنرشپ تشکیل دیں ۔اس موقع پر چارلس یانگ نے وفاقی وزیر کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ اس سال ٹیکنالوجی ویک ایسے وقت میں آیا ہے جب آئی سی ٹی کی اصل قدر تیزی سے واضح ہوتی جارہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا کی معاشی و اقتصادی بحالی ، کاروبار کو مربوط رکھنا،ڈیجیٹل معیشت کی مزید ترقی ہی پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور اس میں ڈیجیٹل پاکستان کے اقدام کی حمایت کر ینگے ۔ اس موقع پر فواد چو ہدری نے پریمیئر کیبل جیسی معروف پاکستانی کمپنیوں کا بھی دورہ کیا ۔








