قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر معید یوسف سے چین کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے مگر پاکستان اور چین مل کر اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ یہ کوششیں ناکام ہوجائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران کہی۔معید یوسف نے کہا کہ پاکستان …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے مگر پاکستان اور چین مل کر اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ یہ کوششیں ناکام ہوجائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران کہی۔معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات سے خطے میں اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہورہی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ دونوں ممالک ہر محاذ پر متحد ہیں اور خطے کی ترقی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔معید یوسف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کا مشترکہ منصوبہ ہے، پاکستان ، چین تعلقات سے خطے میں اقتصادی خوشحالی کی سمت کا تعین ہو رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان نے اقتصادی سفارتکاری پر توجہ مرکوز کررکھی ہے اور وزیراعظم نے اس مقصد کے لئے اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اقتصادی سفارتکاری اور معاشی تحفظ پر توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس مقصد کے لئے ایک معاشی آؤٹ ریچ ایپکس کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی رسائی کا مقصد مختلف متعلقہ وفاقی وزارتوں ، صوبائی محکموں اور دیگر کے مابین ہم آہنگی اور اہداف کے حصول کے لئے ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو تبدیل کرنے کے لئے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ چین کے ساتھ پاکستان کے خصوصی تعلقات اور جامع سٹریٹجک شراکت داری ہے۔معید یوسف نے کہا کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ دنیا کو مسلسل یہ پیغام دیا ہے کہ ہم تمام چیلنجوں کے خلاف متحد ہیں۔ دونوں فریقوں نے اپنے ممالک کے تھنک ٹینک کے مابین باہمی تعاون بڑھانے اور اس مقصد کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔