اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو ہائبرڈ وار کا نشانہ بنا رہا ہے، بھارت ساری دنیا کو پاکستان کے بارے میں بیوقوف بنا رہا ہے، بھارت ریاست نہیں بلکہ دہشتگرد مافیا بن گیا ہے، عالمی برادری کو بھارتی سرگرمیوں پر ایکشن لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی …
بھارت پاکستان کو ہائبرڈ وار کا نشانہ بنا رہا ہے، بھارت ساری دنیا کو بیوقوف بنا رہا ہے، بھارت ریاست نہیں بلکہ دہشتگرد مافیا بن گیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو ہائبرڈ وار کا نشانہ بنا رہا ہے، بھارت ساری دنیا کو پاکستان کے بارے میں بیوقوف بنا رہا ہے، بھارت ریاست نہیں بلکہ دہشتگرد مافیا بن گیا ہے، عالمی برادری کو بھارتی سرگرمیوں پر ایکشن لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار کہا کہ ہائبرڈ وار ہو رہی ہے اور بھارت پاکستان کو ہائبرڈ وار کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جعلی خبر رساں اداروں اور جعلی این جی اوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف غلط خبریں پھیلا رہا ہے، جعلی این جی اوز اقوام متحدہ کو بیوقوف بنا رہی ہیں۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارتی سرگرمیوں سے متعلق ڈوزیئر اقوام متحدہ کو دے دیا ہے، ڈوزیئر میں دکھایا بھارت براہ راست دہشتگردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے گرد اب شکنجہ سخت ہو رہا ہے، بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا بے نقاب ہونے پر ابہام ختم ہو جانا چاہیے، عالمی برادری کو بھارتی سرگرمیوں پر ایکشن لینا چاہیے۔








