کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے محکموں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے محکموں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جمعہ کو کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔ قبل ازیں وہ وزیر ریلوے کے طور پر کام کررہےتھے۔ ان کی جگہ سینیٹر اعظم خان سواتی کو وفاقی وزیر ریلوے مقرر کیا گیا جبکہ سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے محکموں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جمعہ کو کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔ قبل ازیں وہ وزیر ریلوے کے طور پر کام کررہےتھے۔ ان کی جگہ سینیٹر اعظم خان سواتی کو وفاقی وزیر ریلوے مقرر کیا گیا جبکہ سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمدشاہ کو انسداد منشیات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔